ایک نیوز : نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تربیت کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تربیت کیلئے اقدامات شروع کردیئے،آئی ٹی انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولیات کی فراہمی کا پیکج تیار کرلیا ہے۔
آئی ٹی انڈسٹری ڈالرز لانے اور لے جانے میں آزاد ہوگی رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔یاد رہے چند روز قبل نگران وزیرآئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا تھا کہ 2لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے، پروفیشنلز سے آئی ٹی ایکسپورٹ میں 5ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا، معروف پیمنٹ گیٹ وے کمپنیوں کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے قیمتوں کا تعین ریجن کے تحت کرنے سے اربوں ڈالر مل سکتے ہیں۔