روات میں پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، 3 ڈاکو مارے گئے

روات میں پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، 3 ڈاکو مارے گئے
کیپشن: روات میں پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، 3 ڈاکو مارے گئے

ایک نیوز :روات  میں مبینہ پولیس مقابلے میں اہلکار شہید جبکہ 3 ڈاکو مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اہلکار کی شہادت کے علاوہ 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقابلے میں شہید ہونے والا اہلکار تھانہ دھمیال میں تعینات تھا۔