ایک نیوز :آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے چار نوعمر طالب علم ڈوب گئے۔
مرنے والوں میں دریائے نیلم کی بالائی پٹی کے علاقے کیل سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ عدیل افضل، 17 سالہ یاسر بشیر، 18 سالہ بشیر اللہ باسط مغل اور 19 سالہ شاہد پرویز شامل ہیں۔
مرنے والے نوجوان نجی اور سرکاری اداروں میں فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طالبعلم تھے اور مظفر آباد کے نجی ہاسٹل میں رہ رہے تھے، ان میں سے تین چہلہ بانڈی میں قائم ہاسٹل اور ایک چتر کے محلے میں رہتے تھے۔
My heart goes out to the families of four students from Neelum Valley who drowned in Muzaffarabad today. May Allah grant enough strength to the bereaved families to bear this irreparable heart wrenching loss with fortitude. May Allah rest the departed innocent souls in the…
— Sardar Tanveer Ilyas Khan (@SardarTanveerIK) September 9, 2023
دریں اثناء آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور استحکام پاکستان پارٹی کے علاقائی صدر سردار تنویر الیاس، پیپلز پارٹی کے علاقائی صدر چوہدری محمد یاسین اور پی ٹی آئی کے میاں اخلاق رسول اور دیگر کئی رہنماؤں نے چاروں لڑکوں کے ڈوبنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ چاروں لڑکے دریا کے دائیں کنارے پر آئے اور اس دوران ان میں سے دو نہاتے ہوئے توازن کھو بیٹھے اور انہیں بچانے کے لیے بقیہ دو بھی دریا میں کود پڑے اور اس طرح چاروں لڑکے ڈوب گئے۔