عثمان ڈار کو اغوا، جبری لا پتہ کیا گیا، تحریک انصاف کا الزام

Sep 10, 2023 | 00:41 AM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام لگایا ہے کہ ان کے پارٹی رہنما عثمان ڈار کو اغوا کرکے جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ عثمان ڈار کو بازیاب اور مجاز عدالت میں پیش کیا جائے، رہنماؤں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

تحریک انصاف نے کہا کہ پہلے عون عباس بپّی، صداقت عباسی اب عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا، پارٹی کو کچلنے کا یہ نیا کلیّہ بھی پہلے حربوں کی طرح ناکام ہوگا۔

پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ عثمان ڈار کو نا معلوم افراد نے ملیر سے اغواء کیا۔

مزیدخبریں