لاہور: جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں یرغمال، امن وامان کی صورتحال انتہائی بگڑ گئی

Sep 10, 2022 | 23:42 PM

ایک نیوز نیوز: صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال بگڑنے لگی۔ شہر جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں یرغمال بن گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 5 سے زائد گاڑیاں اور26 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری ہورہی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس اعلیٰ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے لگی جبکہ اعلیٰ حکام پولیس کی ناقص کارکردگی سے لاعلم ہیں۔ سیف سٹی کیمرے بھی چوروں اور ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ اگست میں ڈکیتی کی 1775وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ شہری گھروں،مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی غیرمحفوظ ہوچکے۔کرائم کی شرح میں اضافہ شہریوں کیلئے درد سر بن گیا۔

دوسری جانب شہر میں جگہ جگہ پولیس کی ناکہ بندی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی۔ 

مزیدخبریں