ٹی ایل پی کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ ختم کیا جائے، حافظ سعد رضوی نےخبردار کردیا

Sep 10, 2022 | 21:08 PM

ایک نیوز نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی خدمات کو دیوار سے لگانے کے سلسلے کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی موجودہ حالات سے مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ہماری معاشی ٹیم ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے فارمولے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ایسی معاشی پالیسیاں دیں گے جو ملک و قوم کی حقیقی خوشحالی کا ذریعہ بنے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور حکمران طعن وتشنیع میں مصروف ہیں۔ جن لوگوں نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچایا ان سے بہتری کی امید رکھنا خود کشی کے مترادف ہے۔ 

مزیدخبریں