اسلام آباد ہائی کورٹ: 11 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ: 11 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کالعدم قرار
کیپشن: Islamabad High Court: The acceptance of the resignations of 11 PTI members of the assembly was declared null and void(file photo)

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کی استعفیٰ منظوری کے خلاف درخواست کا معاملہ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 11 رکن اسمبلی کے   استعفوں کی منظوری پر عمل روک دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفیکیشن معطل کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن بھی کالعدم قرار دیدیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رکن عبد الشکور کی درخواست پر احکامات جاری کئے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی علی محمد خان ، فضل محمد خان ، شوکت علی ، فخر زمان خان کے استعفی منظور ہوئے تھے۔ اعجاز احمد شاہ ، جمیل احمد خان ، محمد اکرم چیمہ ، عبدالشکور شاد کے استعفی بھی منظور کئے گئے تھے۔ فرخ حبیب ، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کئے گئے تھے۔