ویڈیو: سروسز ہسپتال کے اے سی خراب، مریض رل گئے

Sep 10, 2022 | 19:21 PM

ایک نیوز نیوز: لاہور کے مشہور اور بڑے سرکاری ہسپتالوں میں سے ایک سروسز ہسپتال کے اے سی خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارڈ میں اے سی کام نہیں کررہے، جس کی وجہ سے شدید گرمی میں مریض پریشان ہیں۔ مریضوں کی جانب سے حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کم از کم ہسپتالوں میں تو بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں تاکہ جو مریض یہاں صحتیابی کی امید لیکر آرہے ہیں وہ پریشانی سے دوچار نہ ہوں۔

مزیدخبریں