لاہور ہائیکورٹ: شہری کو ہراساں کرنے کا معاملہ، سی سی پی او کی سرزنش

Sep 10, 2022 | 17:53 PM

سلیمان اعوان:  لاہور ہائیکورٹ شہری کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور پیش ہوئے۔ جہاں ہائیکورٹ کی معزز جج نے سی سی پی او لاہور کی سرزنش کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے شہری شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ لیاقت آباد پولیس غیر قانونی طور پر ہراساں کر رہی ہے۔ کیس کی سماعت پر آج عدالت میں تفتیشی افسر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے   سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو لاہور ہائیکورٹ طلب کیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-10/news-1662814324-7216.mp4

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے لاہور کے آفیسر عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔ جب پنجاب بھر سے افسران پیش ہوسکتے ہیں تو لاہور سے آفیسر پیش کیوں نہیں ہوتے۔ جس پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آرڈر لیٹ ملے تھے جس پر جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو آپ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں