عالیہ بھٹ کی فلم برہماسترا نے ایک دن میں 75 کروڑ کما لئے

Sep 10, 2022 | 17:53 PM

ایک نیوز نیوز: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکی اکٹھے پہلی فلم برہماسترا کا آغاز بہت خوب ہوا اورفلم نے باکس آفس پر ایک دن میں 75 کروڑ، جو کہ پاکستانی 2 ارب روپوں سے زیادہ بنتے ہیں، کما لئے۔  

  برہماسترا فلم دنیا بھر کے سینماوں میں ہندی، تیلگو، تامل ملیالم اورکنادا زبانوں میں بیک وقت ریلیز کی گئی۔

فلم کے  کو-پروڈیوسر کرن جوہر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ فلم کی کامیابی پر شکرگذار ہوں اور اپنی خوشی پر قابو نہیں پا سکتا۔ 

باکس آفس انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق تمام زبانوں میں فلم نے ملک میں 35 کروڑ روپے کمائے، اورہندی زبان میں 32 کروڑ روپے کمائے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق، فلم ایک ہفتے ہیں 200 کروڑ کما لے گی۔

مزیدخبریں