امریکی ریاست میں  پینے  کےپانی کے لئے کئی کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئیں

water shortage in mississipi
کیپشن: water shortage in mississipi
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  امریکی ریاست مسسی سپی میں پانی کی شدید قلت، پینے کے پانی کیلئے کئی کئی کلومیٹر لمبی لائنیں لگ گئیں۔

امریکی ریاست مسی سپی کے مرکزی شہر جیکسن میں پینے کے پانی کا بحران جاری ہے اور لوگوں کو پانی کے حصول کے لئے کئی کلومیٹر لمبی لائنیں بنا کر انتظار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔

امریکہ کے اس شہر کی ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ہے اور اس بحران کا خاتمہ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ بعض مقامی لوگوں کے مطابق پانی کے بحران کی وجہ اس شہر کی سیاہ فام آبادی ہے کیونکہ امریکہ میں ہمیشہ سے سیاہ فام افراد کے خلاف نسلی تعصب رہا ہے ۔