نسیم شاہ نے اروشی کی انسٹاگرام اسٹوری پر خاموشی توڑ دی

 مجھے نہیں پتہ ہے کہ اروشی کون ہے۔
کیپشن: مجھے نہیں پتہ ہے کہ اروشی کون ہے۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بالی وڈ اداکارہ اروشی راؤتیلا کی جانب سے لگائی گئی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرنے پر ردعمل دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے اروشی کی انسٹاگرام اسٹوری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا کچھ نہیں پتہ ہے۔ میں گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں اور لوگ ویڈیوز بھیجتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن کا دل کرتا ہے وہ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیتے ہیں۔ جو بھی شائقین میچ دیکھنے آتے ہیں ان کی مہربانی ہے۔

نسیم شاہ نے مزید کہا جو لوگ میرے لیے آتے ہیں میں ان کا خصوصا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے اندر کچھ بھی خاص نہیں ہے اور نہ ہی میں آسمان سے اترا ہوں۔  لوگ مجھے پیار کرتے ہیں تویہ اچھی بات ہے۔

قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ ہے کہ اروشی کون ہے۔ میں بس اپنے کھیل پر فوکس کرتا ہوں۔ مجھے اس معاملے کا علم ہی نہیں ہے اور فی الحال میرا ارادہ صرف اور صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔

اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہم افغانستان کیخلاف میچ جیتے ہیں۔  آصف علی جب آؤٹ ہوئے تھے تو اس کے بعد مجھے یقین تھا کہ چھکے لگ جائیں گے۔ میں ٹیپ بال کھیلتا تھا اس میں بھی چھکے لگائے اور چھکے لگانے کی پریکٹس بھی کرتا ہوں۔ پاکستان میں سب بہترین باؤلرز ہیں۔ میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال میں پرفارمنس دوں۔