شاہ چارلس سوم کی بادشاہت کا سرکاری اعلان، پہلا حکم کیا جاری کیا؟

Sep 10, 2022 | 15:51 PM

  ایک نیوز نیوز: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم  نے تخت نشین ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ اس منصب کے ’فرائض اور بھاری ذمہ داریوں‘ سے بخوبی آگاہ ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار براہ راست نشر ہونے والی قدیم روایت اور سیاسی علامت پر مبنی تقریب میں برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

 بادشاہ بننے کے بعد شاہ چارلس سوم نے پہلا حکم اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کی تدفین کے دن کو بنک کی چھٹی قرار دینے کا جاری کیا ہے۔

لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں منعقد ہونے والی روایتی  تقریب میںمیں موجودہ اور سابق سینیئر ارکانِ پارلیمان پر مشتمل پریوی کونسل کے ارکان، سینیئر سرکاری عہدیدار، دولتِ مشترکہ کے ہائی کمشنرز اور لندن کے لارڈ میئر  نے شرکت کی ۔کونسل نے اس موقع پر باضابطہ طور پر ان کو ’کنگ چارلس سوم‘ کا لقب دیا۔یہ تقریب 1952 کے بعد پہلی بار منعقد کی گئی ہے جب ملکہ الزبتھ دوم نے تخت سنبھالا تھا۔قریب میں چارلس کے ساتھ ان کی اہلیہ کیملا، جو اب ملکہ کنسورٹ ہیں اور ان کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم بھی موجود تھے۔

ولیم اب تخت کے وارث اور ولی عہد ہیں جن کو ان کے والد کے لقب یعنی پرنس آف ویلز سے نوازا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق تقریب کے بعد ایک شاہی اہلکار سینٹ جیمز پیلس کی بالکونی سے بلند آواز میں اعلان کرے گا۔

یہ عمل شہر لندن اور برطانیہ بھر میں دیگر مقامات پر بھی کیا جائے گا۔کنگ چارلس کی جمعے کو تاج پوشی کی جائے گی جس کے بعد وہ اپنے ایک خطاب میں ملکہ کی تاحیات خدمت کو جاری رکھنے کا عہد کریں گے۔

مزیدخبریں