ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلوں پر تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کیخلاف درخواست میں ٹی وی شو میں کہے گئے الفاظ پر توہین عدالت کی استدعا کی گئی، تاہم ہائیکورٹ کے فیصلوں پر محض تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی۔
یہ بھی پڑھیں:جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے اسلام آباد پولیس کاعمران خان کو آخری نوٹس
ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ فیصلے پرتنقید بھلے غلط فہمی پر مبنی ہو، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنتی، فواد چوہدری کیخلاف درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے سلیم اللہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔