سیلاب امداد کہاں گئی؟ لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟ ارمینا خان کا سوال 

 حکومت کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر شدید تنقید کی گئی۔
کیپشن: حکومت کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر شدید تنقید کی گئی۔

ایک نیوز نیوز: برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان نے غذائی قلت کے باعث کمسن بچوں کی اموات کی خبریں سامنے آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے سوال کیا ہے کہ ملنے والی رقم آخر کہاں ہے؟

ارمینہ خان کی جانب سے  ٹوئٹر پر ایک خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خبر میں بتایا گیا تھا کہ سیلاب سے متاثر سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک سال کی بچی خوراک نہ ملنے کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

بچی پوری رات کھانے کیلئے روتی رہی مگر کوٹ ڈیجی کے ریلیف کیمپ میں موجود مذکورہ بچی کو خوراک نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔ 

اداکارہ نے ٹویٹر پر ایک اور ٹویٹ کیا جس میں سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا’امدادی رقم کہاں گئی ہے؟ سیلاب متاثرین اب تک کیوں بھوک سے مر رہے ہیں؟

ارمینا کے اس سوال پر کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی آواز اٹھائی گئی اور حکومت کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر شدید تنقید کی گئی۔

ایک  صارف نے لکھا کہ یہ لوگ اُس وقت تک عطیات جمع کرتے رہیں گے جب تک لندن میں فلیٹ خریدنے کے قابل نہیں ہو جاتے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے میں ملنے والی عطیات کی طرح یہ بھی کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں چلی جائے گی۔