ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت نے ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اسکرین نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں لگائی جائے گی۔ وزیر کھیل پنجاب تیمور مسعود کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ فائنل دیکھنے کیلئے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں انٹری فری ہوگی۔ وہاں پر شوبز اور اسپورٹس شخصیات بھی فائنل دیکھیں گی۔
وزیر کھیل پنجاب تیمور مسعود کا مزید کہنا ہے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ بھی لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے خلاف اتوار کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ پاکستان کو گزشتہ روز سپر فور مرحلہ میں سری لنکا نے 5 وکٹوں سے با آسانی ہارا دیا تھا۔ پاکستان کی ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جسے 17 اوورز میں سری لنکن ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔