اب سرکاری اسکولوں میں بھی بچے فیل ہوں گے

سکول انفرمیشن سسٹم پر بچوں کی پرموشن اور فیل ہونے کی آپشن شامل کردی گئی ہے
کیپشن: سکول انفرمیشن سسٹم پر بچوں کی پرموشن اور فیل ہونے کی آپشن شامل کردی گئی ہے
سورس: google

پی ایم این نیوز: اب سے سرکاری سکولوں کے بچے بھی امتحان میں فیل ہونگے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 100 فیصد بچوں کو پاس کرنے کی پالیسی ختم کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سکول انفرمیشن سسٹم پر بچوں کی پرموشن اور فیل ہونے کی آپشن شامل کردی گئی ہے۔ ہر سال نتائج کے بعد پرموٹ ہونے والے بچوں کا آن لائن ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ فیل ہونے والے بچوں کا نام ڈی موٹ والے خانہ میں درج کیا جائے گا۔ اس سے قبل سالانہ امتحان سے قبل تمام بچوں کو اگلی جماعت میں پرموٹ کر دیا جاتا تھا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن کیجانب سے بچوں کے پاس فیل کی آپشن شامل کرنا احسن فیصلہ ہے۔ 100 فیصد پاس کرنے کی پالیسی کے باعث بچے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا ڈیٹا آن لائن کرنے کے باعث آپشن کو شامل کیا گیا ہے۔