ایک نیوز نیوز: مانگا منڈی میں نامعلوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے زمیندارکو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص گاڑی پر سوار ہو کر اپنے بھائیوں کو باٹھ گاؤں ملنے جا رہا تھا کہ مقتول کو باٹھ گاؤں کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت زمیندار محمود باٹھ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل کوئی ذاتی رنجش کی وجہ سے ہوا ہے،پولیس نے لاش قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔