پی این این نیوز: نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کا انکشاف، سینکڑوں افراد کے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ، امریکی ریاست میں ایمرجنسی لگا دی گئی ۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے کہا ہے کہ شہر کے گندے پانی میں ایک اور نئے وائرس کا پتہ چلا ہے، جس کے بعد پورے شہر میں ’ہیلتھ ایمرجنسی‘ کا اعلان کیا گیا ہے اور پولیو سے لڑنے کی کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے سیوریج کے پانی میں وائرس کی علامات کی جانچ شروع کردی۔ پولیو وائرس اس سے قبل نیو یارک سٹی اور اس کے شمال میں تین علاقوں میں گندے پانی میں پایا گیا۔
ہنگامی حالات کےدوران ملازمین، ڈاکٹرس اور ڈیلیوری کرنے والوں کو حمل و نقل کی اجازت دی گئی ہے۔ وہیں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق ڈیٹا کو اکھٹا کیا جارہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ عین ممکن ہے کہ ریاست میں سیکڑوں افراد پولیو میں مبتلا ہو گئے ہوں اور انہیں اس کا علم نہ ہو۔ پولیو سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگوں میں کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں لیکن پھر بھی یہ وائرس دوسروں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، جس کا علم کئی دنوں یا ہفتوں بعد ہوتا ہے۔
نیویارک میں واحد تصدیق شدہ کیس میں ایک نامعلوم نوجوان بالغ شامل تھا جسے ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔
ریاستی صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ جینیاتی طور یہ پولیو کیس ماحول کی خرابی کی وجہ سے پھیلا ہے۔ یہ کمیونٹی میں پھیلاؤ کو بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔