ایک نیوز نیوز: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اعظم پر ایک پروقار تقریب ہوگی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے جاری شدہ پروگرام کے مطابق کل بروز اتوار صبح ٹھیک 8 بجے مزار قائد اعظم پر قرآن خوانی شروع ہوگی جو 9 بجے تک جاری رہے گی۔
قائم مقام گورنر سندھ، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان صبح 9 بجے مزار قائد پہنچیں گے اور تقریب میں شرکت کریں گے۔
تینوں مسلح افواج کے نمائندے، ڈی جی رینجرز سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی مزار پر حاضری دیں گے۔
مزار قائد پر حاضری اور تقریب کے بعد مزار کو عام شہریوں کی حاضری کیلئے دن 11 بجے کے بعد کھولا جائے گا۔