ایک نیوز نیوز: پاکستان میں ہونڈا موٹر کمپنی اور ٹویوٹا موٹر کورپوریشن کی جانب سے نئی گاڑیاں لانچ کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا کمپنی کی ایچ۔ آر۔ وی جس کو پاکستان میں ویزل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسے اب ایچ۔ آر۔ وی کے ٹیگ کے نام سے ہونڈا پاکستان میں لانچ کرنے جا رہا ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق ہونڈا اسے 15 ستمبر کے آس پاس لانچ کرنے جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ٹویوٹا کمپنی اپنے 6۔1 ویرینٹ آلٹس کے سی وی ٹی گیئرز میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ جس کے بعد اسے بھی پاکستان میں جلد لانچ کردیا جائے گا۔
پاکستان میں جہاں گاڑیوں کی ڈیلیوری کے مسائل ہیں وہاں انکے آٹو پارٹس کے مسائل بھی ہیں۔ جسکے باری میں ایم جی آٹو موٹو کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے پارٹس کی شمپنٹ آگئی ہوئی ہے لیکن اس کو ابھی تک کلیئر نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اس کے پارٹس نہیں مل رہے ہیں۔ ہم اسکو لے کر بہت سنجیدہ ہیں اور بہت جلدی اس کی لوکل پروڈکشن بھی شروع کردی جائے گی۔