خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس :التواءمانگنے پر عمران خان کو جرمانہ

Sep 10, 2022 | 11:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےجلسوں میں مصروفیات کے باعث لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا کی درخواست دی ہے۔

درخواست کی سماعت میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، تاہم التوا کی درخواست کے باعث ان کی عمران خان کے بیان پر جرح مؤخر کردی گئی۔

عدالت نے عمران خان کے وکلا کی  جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں