شہباز، انتونیو کی سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کیلئے سکھر آمد، نقصانات پر بریفنگ

شہباز، انتونیو کی سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کیلئے سکھر آمد، نقصانات پر بریفنگ
کیپشن: شہباز، انتونیو کی سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کیلئے سکھر آمد، نقصانات پر بریفنگ

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے لیے سکھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے جائزہ لیں گے۔

دورے کی شروعات سکھر ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ کی تفصیلی بریفنگ سے ہوگی جسکے بعد وزیراعظم اور سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل لاڑکانہ جائیں گے جہاں پر انکی ملاقات لاڑکانہ اور اس کے گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے آئے لوگوں سے ہوگی۔

یو این سیکریٹری جنرل سیلاب متاثرین، فرسٹ ریسپانس فورس ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے، وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور اقوام متحدہ کا وفد بھی دورے کے دوران ہمراہ ہوگا۔

دورے کے دوران وزیراعظم اور سیکٹری جنرل سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے، یو این سیکریٹری جنرل سیلاب متاثرہ علاقوں کے فضائی معائنہ کے بعدموئن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو شدید بارشوں سے قدیم تہذیب موہن جو دڑو کے آثاروں کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ روایتی ایندھن کے استعمال کرنے والے بڑے ملکوں کا کیا دھرا پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ملک بھگت رہے ہیں۔

انتونیوگوتریس نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاگل پن اب بند کیا جائے، توانائی کے متبادل ذرائع پر سرمایہ کاری کریں اور قدرت سے جنگ ختم کی جائے۔