ایک نیوز نیوز: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وزیر داخلہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ کے وکیل کی جانب سے درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی کہ وزیر داخلہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت حاضر نہیں ہو سکتے، اس لیے ایک روز کیلئے حاضری سے معافی دی جائے۔
عدالت نے رانا ثناء اللہ کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔