کراچی :پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی :پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
کیپشن: کراچی :پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی اور نیو کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعد  ایک زخمی  سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اتوار کار بازار کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 زخمی سمیت 2  ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہد اور اقبال سے 2 پستول، 1 موبائل فون اور  1 موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے مقابلے کے بعد 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا  ہے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

 گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبداللہ بنگالی کے نام سے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، 1چھینا ہوا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی  گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار  ملزم سے ضلع ملیر اور کورنگی کے مختلف مقامات پر درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔