پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف: نیویارک میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان

پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف: نیویارک میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان
کیپشن: Presence of Polio Virus Revealed: Disaster Emergency Declaration in New York(file photo)

ایک نیوز نیوز: میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سے لیے گئے گندے پانی کے نمونوں سے پولیو وائرس ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد گورنر نیویارک کیتھی ہوچل نے ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ نیویارک میں گندے پانی سے پولیو وائرس کے نمونے ملے تھے جبکہ امریکا میں ایک دہائی کے بعد گذشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ سال 2013 میں ایک نوجوان پولیو وائرس کا شکار ہوا تھا، جس نے پولیو ویکسین نہیں لگائی تھی۔ 

واضح رہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اسے ویکسین کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور فالج جبکہ انتہائی سنگین صورت میں مستقل معذوری اور موت کا سبب بنتا ہے۔