ایک نیوز نیوز: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں امریکی صدر جوبائیڈن بھی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات آئندہ دو ہفتوں کے دوران متوقع ہیں، جن کا اعلان بکھگھم پیلس کرے گا۔
گزشتہ روز برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ انہوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جاسکتی ہیں، ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔ ملکہ کو سپرد خاک کیے جانے کے دن لندن اسٹاک، بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔