اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں: اہلیہ عمر شریف

Sep 10, 2021 | 17:52 PM

admin
لاہور: پاکستان کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے قوم سے اپیل کی ہے کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں۔

عمر شریف کے فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں کو اداکار کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمر شریف کے لیےاگلے 24 گھنٹےبہت اہم ہیں برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں۔
لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔




واضح رہے کہ اداکار عمر شریف کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف کامیڈین کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکہ میں ہوسکتا ہے ۔ عمر شریف نے کہا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے شوکت خانم اسپتال کے لیے عمران خان کی مدد کی۔

مزیدخبریں