پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر اعظم عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن نے افغانستان سے کامیاب انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔