ایک نیوز نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔ چوکوں میں پانی جمع، گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔لاہور میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، لکشمی چوک میں ریکارڈ 149 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ تاج پورہ127،چوک ناخدا120،فرخ آباد118،نشترٹاؤن میں113ملی میٹربارش ہوئی۔ شاہراہوں پر پانی جمع،نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ جبکہ ٹریفک کی روانی متاثرہے۔ سی ٹی او لاہور بھی بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ،سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ وارڈنزوران بارش شہریوں کی مدد کریں، لفٹرز، بریک ڈاؤنز کو نشیبی سڑکوں پر پوزیشن رکھنے کی ہدایت
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج صوبے بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور پنجاب، کے کئی شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔