ویب ڈیسک: پاکستان میں بھی ایپل آئی فون 16 سیریزمتعارف کروادیا گیا ہے، یہ نئی آئی فون سیریز جاز کے ذریعے پیشگی آرڈر کے لیے دستیاب ہے جس کیساتھ اضافی بونس بھی شامل ہیں۔
فونز کی قیمتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ بیس ماڈل آئی فون 16 کی قیمت 3,39,999 روپے، آئی فون 16 پلس کی قیمت 3,69,999 روپے، پرو ماڈل کی قیمت 4,79,999 روپے، اور پرو میکس کی قیمت 5,69,999 روپے ہوگی، یہ فون نومبر میں فروخت کے لئے دستیاب ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔
آئی فون 16 سیریز کے لیے دلچسپی کی رجسٹریشن کھلی ہے، ویب سائٹ پر رجسٹریشن اور بونس کے مزید تفصیلات بھی دی گئی ہیں، جو صارفین رجسٹریشن کراتے ہیں وہ خریداری پر ایپل کے خصوصی گفٹ کے لیے بھی قرعہ اندازی میں شامل ہو سکیں گے۔
پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون کی قیمت سامنے آگئی
Oct 10, 2024 | 18:52 PM