اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری،5پیرا میڈکس جاں بحق 

Oct 10, 2024 | 18:25 PM

ویب ڈیسک:فضائی حملے جاری ہیں ، تازہ ترین صورتحال کے مطابق حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو ئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔
اسرائی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے2کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق مارےگئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے،دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 پیرا میڈکس بھی جاں بحق ہو گئے ۔

مزیدخبریں