ٹیسٹ میں جو پانچ دن اچھا کھیلتا ہے وہ بہتر رزلٹس دیتا ہے:ٹم نیلسن

Oct 10, 2024 | 19:30 PM

 ایک نیوز: پاکستانی ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جو پانچ دن اچھا کھیلتا ہے وہ بہتر رزلٹس حاصل کرتاہے ۔
  ٹم نیلسن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، ٹیسٹ کرکٹ سب مشکل کرکٹ فارمیٹ ہے ، بابر اعظم کے خلاف ٹیمز تیاری کے ساتھ آرہی ہیں، ٹیمز جانتی ہیں وہ کہاں سکور کرتے ہیں، اتنے بڑے کھلاڑی کا کم بیک نہیں ہورہا وہ خود بھی بہت محنت کررہے ہیں ۔
ٹم نیلسن نے مزید کہا کہ پیری بروک نے 20 ٹیسٹ میں 300 بنا لیا یہ قابل تحسین ہے، وہ جس طرح کھیلا اس نے ہمیں اسے روکنے کا کوئی زیادہ موقع نہیں دیا ،ہمارا مین سپنر ابرار بال نہیں کرسکا وہ بیمار اور اس وقت ہسپتال ہے۔

مزیدخبریں