پاکستان سٹاک ایکسچینج،کاروبار کےاختتام پر216پوائنٹس کی کمی

Oct 10, 2024 | 16:35 PM

 ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
 دن بھر مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 149 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 213 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 50 کروڑ 37 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ 
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 27 ارب 91 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، ما ر کیٹ کی بلند ترین سطح 86,013 جبکہ کم ترین سطح 85,425 پوائنٹس رہی ۔    

مزیدخبریں