سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی 

Oct 10, 2024 | 16:15 PM

ایک نیوز:ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جسکے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 32ہزار 510 روپے ہے۔
دوسری جانب اگر عالمی منڈی میں دیکھا جائے تو بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2613 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے فی تولہ سونے کا بھاؤ 4300 روپے کم ہوا ہے جبکہ سونے کی عالمی قیمت رواں ہفتے 40 ڈالر فی اونس کم ہوئی ہے۔

مزیدخبریں