ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 823 رنز پر ڈیکلئیر کردی

Oct 10, 2024 | 14:26 PM

ایک نیوز: ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 823 رنز پر ڈیکلئیر کردی۔
انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 267 رنز کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک نے سب سے زیادہ317رنز سکور کیے، ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم کی جانب سے ریکارڈز کی بارش ہو گئی، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے بڑا سکور بنا لیا۔
انگلینڈ نے دو ہزار بائیس میں راولپنڈی ٹیسٹ میں چھ سو ستاون رن بنائے تھے ،جوو روٹ اور پیری بروک نے سب سے بڑی پارٹنر شپ 454 رنز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اس سے پہلے بڑی شراکت کا ریکارڈ 353 بھارت کے سہواگ اور راہول ڈریوڈ کے پاس تھا ، ملتان سٹیڈیم کی تاریخ کا بھی سب سے بڑا ٹیسٹ اننگز رنز کا ریکارڈ انگلینڈ نے اپنے نام کرلیا۔    

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز سکور کیے تھے۔

مزیدخبریں