سنجے دت نے دوبارہ شادی کرلی

سنجے دت نے دوبارہ شادی کرلی
کیپشن: Sanjay Dutt got married again

ویب ڈیسک:بالی وڈ سپر سٹار سنجے دت عرف سنجو بابا نے اپنی اہلیہ سے دوبارہ شادی کرلی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق سنجے دت نے اپنی تیسری اہلیہ مانیاتا دت سے ہی دوبارہ شادی کی ہے، دونوں کی اس دوبارہ شادی کی مندر میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اس جوڑے کو ہندو رسومات کے تحت پھیرے لیتے دیکھا گیا ہے۔
دونوں نے شادی کی تمام رسومات پورا کیں، شادی پرسنجے دت نے زعفرانی رنگ کی دھوتی اور کرتا پہنا اورنکی اہلیہ مانیاتا دت نے سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی ہے،مانیاتا نے یہ تصاویر انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی۔
خیال رہے کہ سنجے اور مانیاتا کی شادی7فروری 2008 میں ہوئی تھی جسکے بعد انکے ہاں جڑواں بچے (بیٹا بیٹی) شاہران دت اور اقرا دت کی ولادت ہوئی تھی۔
سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ہوئی جو 1996 میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں،جس سے سنجے کی ایک 36 سالہ بیٹی تریشالہ دت ہیں۔