ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میدان لگے گا

Oct 10, 2024 | 12:34 PM

 ایک نیوز:آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل11اکتوبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میدان لگے گا۔
 پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے، کھلاڑی پرجوش ہیں، ویمنز ٹیم آج بھی آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی ،پریکٹس سیشن شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
 ہیڈ کوچ محمد وسیم پریکٹس سیشن کو سپروائز کریں گے، اسٹنٹ و فاسٹ باولنگ کوچ جیند خان، سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک پریکٹس کرائیں گے۔    

مزیدخبریں