ایک نیوز: سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔
پاکستان اور سعودی عرب کا معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ، صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کوخطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں۔
صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک نے خواہش کا اظہار کیا ہےکہ ان تعلقات کو ایک طویل المدتی سٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، جلالت مآب محمد بن سلمان آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کی تعریف کرتے ہیں۔
صدرمملکت نے سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت شاندار ترقی کو بھی سراہا ، صدر نے سعودی عرب کا ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا، سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لیےباعث مسرت اور فخر ہے، سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفراسٹکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔
سعودی وزیر براے سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا ،ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں برادر ممالک نے ز ر ا عت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔