ایک نیوز: 61ویں قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ2004یکم سے سات اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہوئی۔
صوبوں اور مختلف محکموں کی 12 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا ، چیمپئن شپ 7 ایونٹس پرمشتمل تھی جس میں 3ایونٹس مردوں کے3ایونٹس خوا تین کے اورایک مکسڈ ایونٹ تھا۔
پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ چیمپئن شپ جیت لی ،مردوں کے ٹیم ایونٹ اور مین ڈبلزمیں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے طلائی تمغہ جبکہ مینز سنگل میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
خواتین ڈبلز میں پاکستان آرمی کی کھلاڑیوں نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ خواتین ٹیم ایونٹ اور خواتین سنگلز میں کانسی کا تمغہ جیتا ،مکسڈ ڈبلز میں ایس این جی پی ایل نے طلائی، واپڈا نے سلور جبکہ پاکستان آرمی نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔
مجموعی طور پر پاکستان آرمی کی بیڈمنٹن ٹیم نے3 طلائی ،1چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر یہ چیمپئن شپ اپنے نام کی۔