ایک نیوز :سپر اسٹار عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ دونوں دماغی طور پر تندرست رہنے کیلئے مینٹل تھیراپی لیتے رہے ہیں۔
دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر بالی وڈ اداکار کاکہنا تھاکہ جذباتی اور دماغی مسائل کیلئے کسی ماہر ڈاکٹر سے مدد طلب کرنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
دونوں باپ بیٹی نے کہا کہ ہمیں جب گھر کے کسی کام کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم اس کے ماہر کے پاس جاتے ہیں اسی طرح اگر ہمیں ذہنی طور پر کوئی مسئلہ ہوتو ہمیں دماغی امراض کے ماہر کے پاس جانا چاہئے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سے کام ایسے ہیں جو انسان خود نہیں کرسکتا اور اسے دوسروں کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے کیوں کہ دوسرے اس کام کو بہتر جانتے ہیں۔
مسٹر پرفیکشنٹ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ خود اور ان کی بیٹی دماغی مسائل کیلئے کئی برس تک تھیراپی لیتے رہے ہیں اور اس سے انہیں بہت فائدہ ہوا ہے۔
عامر خان کی بیٹی کے ساتھ پوسٹ پر مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ وہ ایک اہم مسئلے پر لوگوں میں آگاہی پھیلارہے ہیں۔