ایک نیوز:صدرمملکت عارف علوی کاکہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہیے۔درگزر کا راستہ نکالا جائے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-10/news-1696944768-1185.mp4
صدرمملکت عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی۔
صدرمملکت عارف علوی کاکہنا تھاکہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اُن کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے۔
عارف علوی کا کہنا تھاکہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھاکہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے ، معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔