سندھ حکومت کا ایم ڈی کیٹ کے نتائج منسوخ کرنےکاحکم

Oct 10, 2023 | 17:40 PM

ایک نیوز :نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023  کے انٹری ٹیسٹ  کے نتائج  منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔

ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے احکامات جاری کئے گئے۔داؤ یونیورسٹی  کو  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دے دی ۔

ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ایف آئی اے کو ایم ڈی  ٹیسٹ  کی انکوائری کرنے کی ہدایت دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

مزیدخبریں