1ماہ بعد بلین مارکیٹ کھل گئی، سونے کانرخنامہ جاری 

Oct 10, 2023 | 17:05 PM

ایک نیوز:ایک ماہ کے بعد بلین مارکیٹ کھلنے پر سونے کا نرخنامہ جاری کردیاگیا۔

 ملک بھر میں آج سے باقاعدہ سونے کے ریٹ جاری کردئیے گئے

ملک بھر کی صرافیہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت4ہزار روپے اضافے سے 1لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 39 روپے  ہو گئی۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 1856 ڈالر  فی اونس  ہو گئی۔

واضح رہے کہ 12 ستمبر کو بلین مارکیٹ 2 لاکھ 15 ہزار روپے پر بند ہوئی تھی ۔12 ستمبر سے اب تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں