افغان باشندے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بلوچستان کے راستے واپس جائیں گے، نگران وزیرداخلہ

افغان باشندے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بلوچستان کے راستے واپس جائیں گے، نگران وزیرداخلہ
کیپشن: Afghans will return via Balochistan through One Window Operation, caretaker Interior Minister

ایک نیوز: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا معاملہ،نگراں وزیر داخلہ سندھ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے عزم کو دہرا دیا۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئر(ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکیوں کو ملک سے نکالا جائے گا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، جو غیر ملکی باشندے رجسٹرڈ ہیں وہ یہیں رہیں گے، افغان باشندوں کو ون ونڈ آپریشن کے ذریعے بلوچستان کے راستے واپس بھیجا جائے گا،کراچی میں جرائم کے حوالے سے چند روز میں تبدیلی نظر آئے گی، 

ملیر جیل کے دورے کے موقع پر حارث نواز کا کہنا تھا کہ ہم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کریں گے۔ غیر قانونی طور پر آئے ہوئے افراد کرائم میں بھی ملوث ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کوئی نوگو ایریا نہیں۔ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث لوگوں کو پکڑنا شروع کر دیا ہے۔ چند روز میں تبدیلی نظر آئے گی۔

حارث نواز کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں وارداتیں بہت ہوگئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے بعد لوگ سرنڈر کر رہے ہیں۔ کسی کو قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔