مسلم لیگ ن کا جلسے اور کنونشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

Oct 10, 2023 | 16:06 PM

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کا معاملہ، مسلم لیگ ن نے لاہور بھر میں ورکرز کنونشنز اور جلسے وغیرہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر کل بدھ کو گلشن راوی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں کے حلقوں میں ہونے والے جلسے اور ورکرز کنونشز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ اب تمام حلقوں کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ورکرز کے اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوں گے۔ 

مریم نواز ہر اجلاس کی صدارت کریں گی، تمام اجلاسوں میں مریم نواز قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ اتوار کو ٹھوکر نیاز بیگ پر مسلم لیگ ن کے عظیم الشان جلسے کے بعد شہر میں چھوٹے جلسوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ 

چھوٹے جلسوں کی بجائے سارا زور مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں