ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
رپورٹ کےمطاب جوڈیشل مجسٹریٹ نویدخان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت کی۔علی نواز، فیصل جاوید، اسدعمر، خرم نواز کی آج حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست پر آج پراسیکیوٹر نے دلائل نہیں دیے۔پراسیکیوشن کی جانب سے آج کوئی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش نہ ہوا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست پر گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی وکیل نے دلائل دے دیے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ کورال میں لانگ مارچ توڑپھوڑ کا مقدمہ درج کیاگیاتھا