ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے حکم پر سموگی وہیکلز کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دھواں چھوڑنے والی کوئی بھی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہوگی۔
سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگی وہیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 07 خصوصی ٹیمیں اور ناکے تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ شہر کے اندر چلنے والی سموگی ٹرانسپورٹ کو دو، دو ہزار روپے کے جرمانوں کا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 83 فیصد سموگ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے باعث بنتی ہے۔ اس لیے لاری اڈا، نیازی اڈا، ٹھوکر ٹرمینل، بابوصابو چوک، گجومتہ، جی ٹی روڈ پر خصوصی ناکوں کا حکم دیا گیا ہے۔
بغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیوں کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
مقررہ اوقات سے قبل شہر لاہور میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کےخلاف بھی کارروائی ہوگی، کوئی بھی ریت و مٹی والی ٹرالی بغیر ترپال سفر کرتے نظر نہ آئے۔