18اکتوبر سے ہر بدھ لاہور بند

اسموگ کی روک تھام: آئندہ 2 ماہ ہر بدھ لاہور بند رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: Prevention of smog: Decision to keep Lahore closed every Wednesday for the next 2 months

ایک نیوز: انسداد اسموگ کی روک تھام کیلئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بڑے فیصلے کرلیا ہیں۔ جس کے تحت آئندہ 2 ماہ کیلئے18اکتوبر سے ہر بدھ کو لاہور بند رکھا جائے گا۔ انسداد سموگ کیلئے لاہور انتظامیہ کی اپیل پر تاجر تنظیموں نے بدھ کو مارکیٹس مکمل بند رکھنے کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں بدھ کو ورک فرام ہوم ہوگا۔ دو ماہ کیلئے بدھ کو چھٹی ہوگی۔ تاجروں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے انسداد سموگ کیلئے بدھ کی چھٹی کی حمایت کی ہے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے تاجروں کے ساتھ اہم بیٹھک کی۔ لاہور کی تمام بڑی مارکیٹس و بورڈز کے عہدیداران و نمائندوں نے شرکت کی۔ لاہور ٹریڈرز نے لاہور انتظامیہ کو انسداد سموگ کیلئے  کھل کر اپنی تجاویز و مسائل سے آگاہ کیا۔

تاجران نے شجرکاری۔پارکنگ دستیابی۔تجاوزات خاتمہ اور مارکیٹس کے اوقات پر تجاویز سے آگاہ کیا۔ انسداد سموگ کیلئے تاجران نے ہول سیل مارکیٹس اور ریٹیل مارکیٹس کے اوقات مختلف رکھنے کی تجویز دے دی۔

کمشنر اور سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تاجروں کو اجازت ہوگی کہ اگر وہ ضروری سمجھیں تو اتوار کو مارکیٹس میں کام کرسکتے ہیں۔ مارکیٹس سے عارضی تجاوزات کے خاتمہ اور ٹریفک روانی کیلئے آپریشن کریں گے۔ سموگ سے انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ہمیں ملکر انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچے گا۔تاجروں کو اعتماد میں لیکر فیصلے ہوں گے۔ بغیر کور ٹرالی۔عمارتی ملبہ اوپن رکھنے اور زیرتعمیر ایریا میں پانی کا چھڑکاؤ نہ کرنےپر سخت کارروائی ہوگی۔ انتظامیہ جگہ مہیا کریگی۔ٹریڈرز ایسوسی ایشن اپنے نام کے درخت لگا کر شجرکاری شروع کریں۔ 

ڈیٹا کے مطابق اکتوبر اور نومبر میں سموگ شدید ہونے کا خدشہ ہے۔ اسلیے شہر میں بدھ کےروز کاروباری سرگرمیاں مکمل معطل رہیں گی۔ حکومت پنجاب نے لاہور انتظامیہ کو تاجروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کمشنرلاہور کاکہنا ہے کہ کل تمام تعلیمی ادارے، مارکیٹیں و دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ انسداد سموگ کیلئے بدھ کی چھٹی کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد آئندہ ہفتے سے ہوگا۔