ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کی انڈر19 ٹیم کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان انڈر 19 کی سری لنکا کیخؒاف سیریز 15 سے 31 اکتوبر تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس میں ایک چار روزہ میچ اور پانچ ون ڈے میچز شامل ہونگے۔سابق انٹرنیشنل کرکٹر شاہد انور کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے وہ 1996میں انگلینڈ کے خلاف ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں اس کےعلاوہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف مواقعوں پر کوچنگ کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے۔
سری لنکا انڈر19 کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے سعد بیگ کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔قومی ٹیم آج رات کراچی میں ٹیم ہوٹل میں یکجا ہوگی جس کے بعد وہ 2روز کی ٹریننگ اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
قومی ٹیم میں سعد بیگ ( کپتان اور وکٹ کیپر) ،احمد حسین ،ایمل خان،علی اسفند،عامر حسن،عرفات منہاس،ازان اویس،حمزہ نواز،حذیفہ ایوب،محمد ابتسام،محمد اسمعیل،محمد زبیر،نوید احمد خان،شاہ میر علی،شاہ زیب خان اور وہاج ریاض شامل ہیں۔
سپورٹ اسٹاف میں شاہد انور ( ہیڈ کوچ ) ریحان ریاض ( اسسٹنٹ کوچ / بولنگ کوچ ) منصورامجد ( فیلڈنگ کوچ ) حافظ علی حمزہ ( انالسٹ ) عبیداللہ ( فزیو) اور عمران اللہ ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) شامل ہیں۔